ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت کے ’نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن‘ کے خلاف پورے ملک میں پریس کانفرنس کرے گی کانگریس

مودی حکومت کے ’نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن‘ کے خلاف پورے ملک میں پریس کانفرنس کرے گی کانگریس

Mon, 30 Aug 2021 12:15:56    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت کی نیشنل منیٹائزیشن اسکیم کے خلاف کانگریس کے بڑے چہرے اس ہفتے ملک بھر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ مانا جارہا ہے کہ پریس کانفرنس کر کے کانگریس حکومت پر ملک کے اثاثے بیچنے کاپردہ فاش کرے گی۔راہل گاندھی نے مودی حکومت کی قومی منیٹائزیشن اسکیم کو 70 سالوں کی ملک کی جائیدادکو بیچنے کی مہم قرار دیا، جس کے بعد منگل سے کانگریس کے بڑے لیڈر تمام دارالحکومتوں میں پریس کانفرنس کر کے مودی حکومت کاپردہ فاش کریں گے۔ سیریل پریس کانفرنس کے بعد کانگریس ملک گیر احتجاج کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔


Share: